آصف علی زرداری کا تازہ بیان پوری قوم کی آواز ہے، وفاقی وزیر اطلاعات وضاحتی پریس کانفرنس سے قبل تاریخ کا مطالبہ کرلیتے،ترجمان بلاول ہاؤس اعجاز درانی کابیان

پیر 31 اگست 2015 23:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) ترجمان بلاول ہاؤس اعجاز درانی نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کا تازہ بیان پوری قوم کی آواز ہے،پرویز رشید وضاحتی پریس کانفرنس سے قبل تاریخ کا مطالبہ کرلیتے ۔

(جاری ہے)

پیر کو وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید کی پریس کانفرنس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے درانی نے کہا کہ میثاق جمہوریت کو ردی کی توکری کا درجہ خود بڑے میاں نے دیا ،انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد بڑے میاں نے چھوٹے میاں کو بھٹو خاندان کے وارثوں کے پیٹ پھاڑنے اور سڑکوں پر گھسیٹنے کا درس دیا،انہوں نے کہا کہ ااج ایک مرتبہ پھر وفاق پاکستان اور جمہوریت کے خلاف ضیاء کی باقیات میدان عمل میں اتر گئی ہے،اعجاز درانی نے کہا کہ پرویز رشید پیپلزپارٹی اور مشرف کے چیف پولنگ ایجنٹ کے درمیان برتاؤکرنے میں تمیز کریں،اگر پارٹی کے جیالوں اور شہید بے نظیر بھٹو کے بھائیون کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوا تو پھر دما دم مست قلندر ہوگا۔