ڈاکٹر عاصم حسین کرپشن میں ملوث ہیں ، پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ نے مل کر قربانیاں دیں ، انصاف سب کیلئے برابر ہے ، سب کا احتساب ہوگا ، وزیراعظم نے ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری کی رپورٹ طلب کی ہے

وزیر مملکت برائے قومی صحت سائرہ افضل تارڑ کی نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 31 اگست 2015 23:01

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء ) وزیر مملکت برائے قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ میں نے نہیں کہا کہ ڈاکٹر عاصم حسین کرپشن میں ملوث ہیں ، پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ نے مل کر قربانیاں دیں ، انصاف سب کیلئے برابر ہے ، سب کا احتساب ہوگا ، وزیراعظم نے ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری کی رپورٹ طلب کی ہے ۔ وہ پیر کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کررہی تھیں ۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ایک بار بھی یہ نہیں کہا کہ ڈاکٹر عاصم کرپشن میں ملوث ہیں ، پیپلزپارٹی کو غلط فہمی پیدا ہوئی ہے ، مسلم لیگ (ن) انتقام کی سیاست نہیں کرنا چاہتی ۔ ڈاکٹر عاصم پر جب کوئی چیز ثابت نہیں ہوئی تو میں ان پر کرپشن کا الزام کیسے لگا سکتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اور پیپلزپارٹی نے آمریت کے دور میں مل کر قربانیاں دیں ، اب بھی احتساب سب کا ہوگا چاہے وہ کسی بھی جماعت کا ہو ، یہ نہیں ہونا چاہیے کہ مسلم لیگ کا وزیر پیسہ کھائے تو اسے چھوڑ دیا جائے ۔

(جاری ہے)

سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم نے ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری کی رپورٹ طلب کرلی ہے ، پہلے ایم کیو ایم نے شور مچایا ، اس پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے ہمیں طالبان کا ساتھی قرار دیا جبکہ ہم نے یہ کبھی نہیں کہا کہ طالبان کا دفتر کھلے نہ ان کا کبھی ساتھ دیا ۔ اس موقع پر نثار کھوڑو نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے این آر او پر دستخط پاکستان آنے کیلئے اور نواز شریف نے پاکستان سے جانے کیلئے کئے تھے