پشاور،پسکوملازمین کیلئے ترقی کے امتحانات برائے سال 2015 کیلئے درخواستوں کی وصولی کا اعلان

پیر 31 اگست 2015 22:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء ) پسکوملازمین کے لئے ترقی کے امتحانات برائے سال 2015 کے لئے درخواستوں کی وصولی کا اعلان کردیا گیا ہے․ترقی کے مختلف کٹگریز کے لئے یہ امتحانات عنقریب منعقدکئے جائیں گے․تمام اہل امیدواروں کی ہرلحاظ سے مکمل درخواستیں متعلقہ ایس ایز کی توسط سے ایڈیشنل ڈی جی ایڈمن اینڈ ٹی ایم پی پی واپڈا ہاؤس پشاور کو 30 ستمبر 2015 تک ارسال کی جائیں گی تمام متعلقہ فارمیشنز کو اہل امیدواروں کی درخواستیں مقررہ تاریخ تک ارسال کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :