وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی تمام اداروں میں خالی اسامیوں کی تفصیلی رپورٹ 3 دنوں میں جمع کرانے کی ہدایت

محکمہ تعلیم میں اساتذہ کے بھرتیوں کیلئے ٹیسٹ این ٹی ایس کے تحت کرایا جائیگا ،سکیل 16 سے اوپر کے اسامیوں پر بھرتیاں ایف پی ایس سی کے تحت عمل میں لائی جائیگی، سکیل 1 تا 14 تک بھرتیاں مروجہ طریقہ کا ر کے مطابق میرٹ پر محکمہ جاتی کمیٹی کے تحت عمل میں لائی جائیگی ،حکومت کرپشن ہر گز برداشت نہیں کریگی، تمام اداروں میں شفافیت یقینی بنایا جائے حافظ حفیظ الرحمن کاکابینہ سے خطاب

پیر 31 اگست 2015 22:58

گلگت ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء ) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ تمام اداروں میں خالی اسامیوں کی تفصیلی رپورٹ 3 دنوں میں جمع کرایا جائے محکمہ تعلیم میں اساتذہ کے بھرتیوں کے لیے ٹیسٹ این ٹی ایس کے تحت کرایا جائیگا جبکہ سکیل 16 سے اوپر کے اسامیوں پر بھرتیاں ایف پی ایس سی کے تحت عمل میں لائی جائیگی۔ سکیل 1 تا 14 تک بھرتیاں مروجہ طریقہ کا ر کے مطابق میرٹ پر ڈیپارٹمنٹل کمیٹی کے تحت عمل میں لائی جائیگی۔

وہ پیر کویہاں کابینہ کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔وزیر اعلیٰ نے متعلقہ آفسران کو ہدایت کی ہے کہ تمام اداروں میں سکیل 1 تا سکیل 14 تک کے تمام اسامیوں کو فوری طور پر تشہیر کیا جائے ۔ وزیراعلیٰ نے چیف سکریٹری کو ہدایت کی ہے کہ نوکریوں پر عائد پابندی کو ختم کرنے کے نوٹیفکیشن کا اجراء کیا جائے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ کسی بھی محکمے میں لیسٹ اور اٹریوکے بغیر بھرتیاں نہیں کی جائیں بھرتیوں کے عمل کو مکمل طور پر شفاف بنایا جائے کسی قسم کی بے ضابطگی برداشت نہیں کی جائیگی ۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ 5 کروڈ سے زیادہ کے منصوبوں کے ٹینڈر سے قبل ضروری دستاویزات نیب کو فراہم کرکے نیب سے این اوسی لی جائے تاکہ کرپشن کے مکمل خا تمے کو یقینی بنایا جائے تمام متعلقہ ادارے ٹنڈر سے قبل نیب سے این اوسی لینے کے عمل کو یقینی بنائیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اداروں میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے جدید مانیٹرنگ سسٹم متعارف کرانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

وزیراعلیٰ نے تمام متعلقہ آفسران کو ہدایت کی ہے کہ تمام محکموں کے ویب سائٹ بنایا جائے اور روزانہ کی بنیادوں پر ویب سائٹ کو اپ ڈیٹ کیا جائے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کرپشن ہر گز برداشت نہیں کریگی تمام اداروں میں شفافیت یقینی بنایا جائے ۔ گلگت اور سکردو پراجیکٹ کا جلد از جلد اجراء عمل میں لایا جائے تاکہ ٹریفک کے نظام کو ٹھیک کیا جاسکے گلگت بلتستان میں ٹیکٹنگ کا سسٹم متعارف کرنے کے لیے قانوں سازی کی جائیگی۔

پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے غیر قانونی چوری کی گاڈیوں کی حوصلہ شکنی کے لیے غیر قانونی گاڈیوں کے خلاف کاروئی عمل میں لائیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ گلگت بلتستان پولیس فورس کو منظم فورس بنانے کے لیے حکومت ضروری وسائل فراہم کریگی۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ محرم الحرام سے قبل محکمہ پولیس کو درکار ضروری آلات مہیا کی جائے تمام ادارے ایک سال میں اس بات کو یقینی بنائیں کہ محکمہ پولیس کی سکورٹی کے لیے متعین گاڈیوں کو متعلقہ محکمے کو واپس کرکے اپنے وسائل سے گاڈیوں کی خریداری عمل میں لائیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مختلف اداروں میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے رپورٹس کی سفارشات کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے ۔ غیر ضروری طور پر انکوائیری رپورٹس میں تاخیر نہ کی جائے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ آئی ۔ ایس کی گاڈیوں کو ختم کر کے سرکاری گاڈیوں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فراہم کرنے سے سرکاری وسائل کے بے دریغ استعمال کو روکنے میں مدد ملی ہے۔

آ ئی ۔ ایس کے نام پر جمع کرائے گئے بلوں کی ادائیگوں سے قبل تمام بلوں کی مکمل چھان بین کی جائے اگر کسی قسم کی بے ضابطگی ہوئی ہے تو اسکی مکمل نشاندہی کی جائے ۔ تمام ادارے کفایت شعاری پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ سرکاری اداروں میں پرانی گاڈیوں کے مرمت پر بھاری رقم خرچ کی جاتی ہے جس سے سرکاری خزانے کو تقصان ہوتا ہے اس لیے سرکاری اداروں میں موجود 2000ماڈل سے پرانی گاڈیوں کو نیلام کرکے نئی گاڈیوں کی خریداری کے لیے حکمت عملی ترتیب دی جائے۔

تاکہ غیر ضروری طور پر سرکاری خزانے کا استعمال روکا جاسکے۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ تمام اداروں میں زیر التوء پر موشن اور اپ گریڈیشن پر عمل درآمد یقینی بنا یا جائے۔ محکمہ تعلیم میں 2010 کے بعد اساتذہ کی ترقیا ں نہ ہونے سے اساتذہ کی کارکردگی متاثر ہوئی تھی وسیع پیمانے پر ترقیاں عمل میں لانے سے محکمہ تعلیم کے عملے کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے جس سے ان کی کارکردگی میں بہتری آئیگی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ محکمہ برقیات و بجلی کے بلوں کی بروقت حصولی کے لیے ادارے کی کارکردگی کو بہتر بنائیں۔ سٹاف کی کمی کو دور کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ سارفین کو بروقت بجلی کے فراہم کیے جائیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صوبائی حکومت کی جانب سے 100 دنوں کی ترجحاتی پلان کا آغاز 14 اگست سے شروع ہوگا۔ 14اگست کے بعد کے 100 دنوں میں ترقیاتی سکیم پر عمل درآمد یقینی بنایا جائیگا۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام ادارے شفافیت کے ساتھ ریلیز کے بروقت اور صیح استعمال کو یقینی بنائیں ۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی جانب سے جولائی میں ترقیاتی بجٹ کا ریلیز انتہائی اہم اقدام ہے جس کے مثبت اثرات نظر آنا جائیے۔ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں وزیر اعظم نے یقین دہانی کرائی ہے ریلیز کی بروقت اور شفاف انداز میں استعمال یقینی بنانے پر وفاقی حکومت گلگت بلتستان حکومت کو اضافی ترقیاتی بجٹ فراہم کریگی۔

وزیرا علیٰ نے کہا کہ جو ٹھکیدار بروقت ترقیاتی منصوبے مکمل کرئینگے صوبائی حکومت ان ٹھکیداروں کی حوصلہ افزائی کے لیے پالیسی بنائیگی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گلگت بلتستان میں تعمیر و ترقی کے سفر کو شروع کرنا ہے عوام نے مسلم لیگ (ن) کو منڈیٹ میرٹ کی بالادستی اور علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے دیا ہے۔ گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی پر کوئی سمجوتہ نہیں کیا جائیگا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گلگت بلتستان کے اداروں کی کارکردگی بڑھانے کے لیے پنجاب حکومت سے استعفادہ حاصل کیا جائیگا تاکہ اداروں کی کارکردگی میں بہتری لائی جاسکے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ترقیاتی عمل میں تیزی لانے کے لیے محکمہ ورکس ،محکمہ بلدیات اور محکمہ پاور میں اصلاحات متعارف کرائی جائینگی۔ محکمہ تعمیرات میں سڑکوں اور پلوں کی تعمیر اور بلڈنگ کی تعمیر کے لیے الگ ایکسین تعینات کیے جائینگے۔

محکمہ پاور میں سول ورکس کے لیے الگ چیف انجینئر کی تعیناتی کی جائیگی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے میڈیا میں بعض جگوں پر سپیشل بجلی کے لائینوں کے خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ برقیات کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر سپیشل لائینوں کامکمل خاتمہ کرکے مساوی بنیادوں پر لوڈشیڈنگ یقینی بنایا جائے ۔ جسکے لیے تحریر ی احکامات صادر کیے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ محکمہ برقیات غیر قانونی بجلی کے کنکشنز کی حوصلہ شکنی یقینی بنانے کے لیے بھی اقدامات کرے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے مالی وسائل میں اضافہ کیا جائیگا۔ گلگت بلتستان میں معاشی نظام کو مستحکم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بجٹ تقریر پر من و عن عمل درآمد یقینی بنانے لیے فوری اقدامات کیے جائیں ۔

وزیراعلیٰ نے تمام سکرٹرز کو ہدایت کی ہے کہ اسمبلی کے سٹینڈنگ کمیٹیوں کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے کمیٹیوں کے اجلاس میں شرکت کریں۔تاکہ حکومت پر چیک اینڈ بیلنس کا نظام قائم ہو۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اردو زبان کو دفتری زبان بنانے کے حوالے سے وزیر اعظم پاکستان کی ہدایات صوبے کو موصول ہوئی ہیں دیگر صوبوں کی طرح گلگت بلتستان میں بھی اردو زبان کو دفتری زبان کے طور پر نافظ کی جائیگی ۔

وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں جنگلات کے کٹاوٗ کی روک تھام کے لیے فارسٹ پروٹکشن فورس قائم کی جائیگی۔گلگت بلتستان کی صوبائی کابینہ کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سابقہ 5 سالوں میں اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ ہا وس اور گورنر ہاوس کرایہ پر لینے سے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا ہے جس کی تحقیقات کی جائیں گی کہ وزیراعلیٰ اور گورنر اسلام آباد میں سرکاری خزانے سے کرایہ دے کر زاتی رہائش گاہ رکھ سکتے ہیں یا نہیں اگر قانون میں وزیراعلیٰ اور گورنر کو سرکاری خزانے سے زاتی رہائش گاہ رکھنے کی اجازت نہیں ہے تو پانچ سالوں میں سرکاری خزانے کو پہنچنے والی نقصا ن رقم کو سابق وزیراعلیٰ اور سابق گورنر سے ریکوری کی جائے گی۔

اور سابق وزیر اعلیٰ کا حکومت ختم ہونے کے بعد غیر قانونی طور پر سرکاری کرایے سے زاتی رہائش گاہ رکھنے والی رقم جو 6 ماہ کا کرایہ حصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کرایا جائیگا۔ اجلاس میں سابق کانینہ کی جانب سے سبکدوش ہونے والے وزیر اعلیٰ کے لیے متعین مراعات کو غریب علاقے کے عوام پر بوجھ قرار دیتے ہوئے سابق کابینہ کا سبکدوش وزیراعلیٰ کے لیے پرکشش مراعات پر مشتمل پیکج کے فیصلے کو کلعدم قرار دیتے ہوئے صرف ضروری سیکورٹی رکھنے کی اجازت دی ۔اجلاس میں سبکدوش وزیراعلیٰ کے لیے پر کشش مراعاتی پیکج کو کلعدم قرار دیتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ کے زیر استعمال سرکاری گاڈی کو واپس لانے کے لیے مراسلہ تحریر کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :