وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی زیر صدارت کابینہ کا دوسرااجلاس ،گزشتہ اجلاسوں میں کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد پر غور و خوض

اداروں کی مضبوطی اور تمام سرکاری اداروں میں اردو زبان کی بتدریج ترویج ،مانیٹرنگ نظام کی بہتری ،محکموں کی ویب سائٹس کا اجراء ،بجلی کے بلنگ کا نظام مزید فعال بنانے ،تعلیم اور صحت کے شعبے میں مزید اصلاحات بارے تبادلہ خیال

پیر 31 اگست 2015 22:58

گلگت ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء ) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی زیر صدارت کابینہ کا دوسرااجلاس ،گزشتہ کابینہ اجلاس کے دوران کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد پر غور و خوض ،اداروں کی مضبوطی اور تمام سرکاری اداروں میں اردو زبان کی بتدریج ترویج ،مانیٹرنگ نظام کی بہتری ،محکموں کی ویب سائٹس کا اجراء ،بجلی کے بلنگ کا نظام مزید فعال بنانے ،تعلیم اور صحت کے شعبے میں مزید اصلاحات ،سبکدوش ہونے والے وزیراعلیٰ کے مراعات پر نظرثانی ،خطے میں موجود تمام این جی او کا بائیوڈایٹا اکھٹا کرنے ،ٹینڈر نوٹسز کو اردو میں چھپوانے ،محکمہ جنگلات میں سیکیورٹی عملے کی تعیناتی سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی ۔

منگل کے روز وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی زیرصدارت کابینہ کے دوسرے اجلاس میں تمام صوبائی وزراء متعلقہ اداروں کے سیکریٹریز اور دیگر ذمہ داران شریک تھے کابینہ اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اس موقع پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ خطے میں تمام اداروں کی مانیٹرنگ کا نظام مزید فعال اور بہتر بنایا جائیگا تمام سرکاری ادارے اپنے اپنے ویب سائٹس کو فوری طور پر اپ ڈیٹ کرے ں جن جن اداروں کی ویب سائٹ نہیں بنی ہے وہ فوری طور پر ویب سائٹس بنائیں آفیسران کے خلاف زیرالتواکیسز کو فوری طور پر حل کئے جائیں اور زیادہ عرصہ تک آفیسروں کو معطل نہ رکھا جائے اداروں میں 5کروڑ سے اوپر کے پراجیکٹس کو نیب سے این او سی لیکر کام کو آگے بڑھایا جائے اس موقع پر وزیراعلیٰ نے سیکریٹری تعلیم کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں اصلاحات لائی جائیں علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ نئی گاڑیوں کی خریداری کی بجائے پرانی گاڑیوں کی نیلامی کی جائے اور اسی مد میں جو رقم حاصل ہوئی اسے نئی گاڑیاں خرید ی جائے چوری کی گاڑیوں پر سخت نظر رکھی جائے، بغیر کسی پالیسی اور بغیر ٹیسٹ انٹرویو کے کسی بھی ادارے میں بھرتیاں نہیں ہونگی انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کے 100دنوں کے اہداف تک پہنچے کیلئے متعلقہ اداروں کے سربراہان تندہی سے کام کررہے ہیں اور انشاء اﷲ اپنے اہداف تک پہنچ جائیں گے کابینہ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے کہا کہ خطے میں موجود تمام NGOsڈیٹا اکھٹا کرکے پیش کیا جائے انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ اداروں کے سربراہان اگلے مالی سال تک تمام پراجیکٹس کی تکمیل پر خصوصی توجہ دے ایک موقع پر ان کا کہنا تھا کہ 50سال سے زائد العمر پولیس اہلکاروں کو ان کے اپنے اضلاع بھجوایاجائیگا علاوہ ازیں وزیراعلیٰ کی صدارت اجلاس میں سابق کابینہ کے اجلاس میں سبکدوش ہونے والے وزیراعلیٰ کے مراعات کی منظوری کے حوالے سے موجودہ کابینہ نے متفقہ طور پر منسوخی کی منظوری دیدی اور آئندہ کو ئی بھی وزیر اعلیٰ سوائے سیکیورٹی کے کوئی بھی مراعات نہیں لے گا کابینہ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ مقامی کسانوں سے اس سال 10ہزارگندم بوری خریدی جائے گی تاکہ گندم کی کمی کوپورا کیا جاسکے بجلی کی شارٹ فال روکنے اور کنڈہ سسٹم کے خاتمے ،بجلی بلنگ کے نظام کی بہتری کیلئے مضبوط پالیسی مرتب کیا جائیگا تمام اضلاع میں آڈیٹوریم اورسپورٹس کے گراؤنڈ تعمیر کئے جائیں گے وزیراعلیٰ نے اجلاس میں تمام سرکاری اداروں میں سرکاری زبان اردوکی ترویج کے حوالے سے کہا کہ اردو زبان پر ہمیں فخر ہیں اور تمام اداروں میں اردو زبان کی ترویج پر فوری عملدرآمد ہوگااور باقاعدہ لائحہ عمل طے کیا جائیگا کابینہ کے اجلاس میں گلگت بلتستان رورل سپورٹ پروگرام (GBRSP)کے قیام ،محکمہ تعمیرات ،پانی و بجلی اور محکمہ دیہی ترقی کو دوبارہ منظم کرنے کی تجویز پر بھی غور و خوض کیا گیا اجلاس میں وزیراعلیٰ کی بجٹ تقریر کے نہایت اہم پہلوؤں پر بھی بات چیت ہوئی اردو زبان کو سرکاری طور پر دفتروں میں رائج کرنے کے بارے میں سپریم کورٹ آف پاکستان اور کیبینٹ ڈویژن کے ہدایات کی روشنی میں عملدرآمد پر بھی تفصیلی غور و خوض کیا گیا وزیراعلیٰ نے ترقیاتی بجٹ کو جلد از جلد خرچ کرنے اور نظرثانی بارے میں تاکید کی وزیراعلیٰ نے بدعنوانی کو جڑ سے ختم کرنے پر زور دیا وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ صوبہ پنجاب میں آفیسران کو بھیجا جائے تاکہ وہ وہاں پر تکنیکی تربیت حاصل کرسکے وزیراعلیٰ نے دیامر ڈویژن میں جلد سے جلد محکموں کے سربراہان کو تعینات کرنے کی بھی ہدایت کی وزیراعلیٰ نے مقامی سطح پر اختیارات کو منتقل کرنے کا بھی کہا این جی اوز پر کڑی نگرانی کا حکم دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈیٹا مرتب کیا جائے وزیراعلیٰ نے پولیس محکمہ کو تعبیت دینے کے ساتھ ہتھیاروں کے مزین کرنے کا بھی کہا وزیر اعلیٰ نے کمیونٹی کی شراکت داری پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ منیجمنٹ کمیٹیاں ہرحال میں فعال ہونا چاہئے وزیراعلیٰ نے کفایت شعاری کا سختی سے تاکید کی اور کہا کہ غیر ضروری اخراجات سے اجتناب کیا جائے وزیراعلیٰ نے سرکاری نوکریوں پر پابندی ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بغیر ٹیسٹ انٹرویو کے کسی بھی شخص کی بھرتی نہ کی جائے اور تمام محکموں کے اندر خالی آسامیوں کی تفصیل مانگی انہوں نے کہا کہ سکیل 14کے اساتذہ کی بھرتی کیلئے NTSکے تحت ٹیسٹ انٹرویو کروائے جائیں ۔

(جاری ہے)

کابینہ اجلاس میں پنجاب کے شہید وزیر داخلہ شجاع خانزادہ کی شہادت کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی صوبائی کابینہ کے اجلاس کے بعد صوبائی وزیر اطلاعات حاجی محمد ابراہیم ثنائی نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کیلئے مخلص ہے اور 100دنوں کے اہداف تک پہنچنے کیلئے تمام تر توانائیاں صرف کی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور بیوروکریسی کے مابین بہتر ورکنگ ریلشن شپ قائم ہے جس کی واضح مثال حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی میں صوبائی حکومت ، انتظامیہ اور بیوروکریسی جو کردار ادا کیا ہے اس کی مثال ماضی میں کہیں نہیں ملتی۔

متعلقہ عنوان :