Live Updates

چیلنج سے عمران خان نہیں نواز شریف بھاگ رہے ہیں، آصف زرداری قوم کو بتائیں(ن) لیگ کو بیرونی مدد کہاں سے آتی ہے

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کاوفاقی وزیر اطلاعات کے بیان پرردعمل کااظہار

پیر 31 اگست 2015 22:53

چیلنج سے عمران خان نہیں نواز شریف بھاگ رہے ہیں، آصف زرداری قوم کو بتائیں(ن) ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہاہے کہ چیلنج سے عمران خان نہیں نواز شریف بھاگ رہے ہیں، آصف زرداری قوم کو بتائیں(ن) لیگ کو بیرونی مدد کہاں سے آتی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے نواز شریف کو مقابلے کا چیلنج کیا ہے، جس سے عمران خان نہیں نواز شریف بھاگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری2013کے انتخاب کو آر اوز کا الیکشن قرار دے چکے ہیں، وہ قوم کو بتائیں کہ مسلم لیگ(ن)کو بیرونی امداد کہاں سے آتی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات