ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کردی

پیر 31 اگست 2015 22:53

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء ) ایف بی آر نے ٹیکس ایئر2015ء کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کردی ۔

(جاری ہے)

پیر کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ترجمان شاہد حسین اسد نے اپنے بیان میں کہا کہ مالی سال 2014-15ء کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اگست 2015ء مقرر کی گئی تھی تاہم چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ٹیکس بار ایسوسی ایشنوں نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی ڈیڈ لائن بڑھانے کی درخواست کی تھی جبکہ وزیر خزانہ اسحق ڈار کی اجازت سے ایف بی آر نے ٹیکس ایئر 2015ء کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کرتے ہوئے 30 ستمبر تک کی مہلت دیدی ہے

متعلقہ عنوان :