سندھ ای او بی آئی ایکٹ 2014کے تحت سندھ میں ادا ر ے کا قیا م

پیر 31 اگست 2015 22:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) چیف سیکریٹری سندھ محمد صدیق میمن نے سیکریٹری محکمہ محنت کو ہدا یت کی ہے کہ سندھ ایمپلا ئز او لڈ ایج بینی فٹس ایکٹ 2014کے تحت سندھ میں ای او بی آئی کے ادا ر ے کے آغاز اور اسے فعا ل بنا نے کے لئے محکمہ محنت میں ٹرا نز ٹ یو نٹ قا ئم کیا جا ئے اور ای او بی آئی سے تعا و ن اور روا بط یقینی بنا کر صو با ئی سطح پر ای او بی آئی کو مستحکم ادا ر ے کی شکل دی جا ئے ۔

ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے پیر کو ای او بی آئی کے سینئر افسرا ن سے ملا قا ت کے دورا ن کیا ۔ڈا ئریکٹر جنر ل (انویسمنٹ ) ای او بی آئی ایم ریا ض الدین قریشی نے ادا ر ے کی کا ر کر دگی کے با ر ے میں بریفنگ دی ۔چیف سیکریٹری نے وا ضح کیا کہ ادا رو ں کے فنڈز خوا ہ وفا قی حکو مت سے متعلق ہو ں یا صو با ئی حکو متو ں سے ان کا تحفظ ضروری ہے تا کہ انہیں مطلو بہ مقا صد کے لئے قرا ر وا قعی استعما ل کیا جا سکے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ متعلقہ افرا د کو اُجر تو ں اور پینشن کی ادا ئیگی کے لئے مر بو ط میکا نزم کا قیا م اور اس پر عملدرآمد ضروری ہے ۔انہو ں نے کہا کہ محکمہ محنت کے تو سط سے ای او بی آئی کے استحکا م کے لئے حکومت سندھ بھر پو ر اقدا ما ت عمل میں لا ئے گی ۔انہو ں نے اس سلسلے میں سیکریٹری محنت سے ایک مہینے میں رپو ر ٹ بھی طلب کر لی ہے اجلا س میں سیکریٹری محنت عبد الرشید سو لنگی اور دیگر افسرا ن نے بھی شر کت کی ۔

متعلقہ عنوان :