محکمہ اینٹی کرپشن نے سندھ میں 4ارب روپے کی کرپشن کا سراغ لگا لیا

پیر 31 اگست 2015 22:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) سندھ میں نیب اور ایف آئی اے کے متحرک ہونے کے بعد محکمہ اینٹی کرپشن بھی جاگ گیا، صوبے کے مختلف محکموں میں چار ارب روپے سے زائد کی کرپشن کا سراغ لگا لیا، تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی اداروں کی پے در پے کارروائیوں نے سندھ میں اینٹی کرپشن کوجاگنے پر مجبور کردیا،اینٹی کرپشن نے صوبے کے گیارہ محکموں میں چار ارب روپے کی کرپشن کا سراغ لگالیا۔

(جاری ہے)

اینٹی کرپشن کی فہرست کے مطابق کرپشن میں پولیس اول نمبر پر ہے، صوبے بھر میں محکمے کے مختلف فنڈزمیں ایک ارب روپے سے زائد کی لوٹ مار کی گئی،زمینوں کی بندر بانٹ اور سرکاری فنڈز میں خوربرد کرنے میں محکمہ کوآپریشن دوسرے نمبررہا۔ محکمہ ایری گیشن، ایگریکلچر، لائیو اسٹاک میں بھی ایک ارب روپے سے زائد کی کرپشن سامنے آئی ہے،ورکس اینڈ سروسز، محکمہ داخلہ، خوراک، محنت، بہبود آبادی اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں بھی کروڑوں روپے کی لوٹ مارکی گئی، ذرائع کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن محکمہ جاتی کرپشن کی رپورٹ منگل کو چیف سیکرٹری کو پیش کرکے کارروائی کی اجازت طلب کرے گا۔

متعلقہ عنوان :