عباسی شہید اسپتال کے ڈائریکٹر فنانس فرید الدین مزید ایک روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے

پیر 31 اگست 2015 22:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) سیاسی جماعت کے کارکن اور عباسی شہید اسپتال کے ڈائریکٹر فنانس ملزم فرید کو مزید ایک روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق پیر کوسیاسی جماعت کے کارکن اور عباسی شہید اسپتال کے ڈائریکٹر فنانس ملزم فریدالدین کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا،ملزم کو نوے روزہ تحویل مکمل ہونے پر رینجرز کی سکیورٹی میں عدالت لایا گیا۔

(جاری ہے)

رینجرز لاء افسر کے مطابق ملزم سے آوان بم سمیت دیگر خطرناک ہتھیار برآمد کئے اور اس کی نشاندہی پر قبرستان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا،لاء افسر نے مزید بتایا کہ ملزم کیخلاف دومقدمات بھی درج کئے گئے ہیں،رینجرز وکیل نے موقف اپنایا کہ ملزم ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر خطرناک وارداتوں میں بھی ملوث ہے،لاء افسر نے استدعا کی کہ ملزم سے مزید تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانی ہے، وقت دیاجائے۔ عدالت نے ملزم کو مزید ایک روز کیلئے رینجرز کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ عنوان :