کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کو اسلحہ دینے کا فیصلہ

پیر 31 اگست 2015 22:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) کراچی میں ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کو اسلحہ دینے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں فائرنگ کے واقعہ میں نامعلوم افراد نے دو ٹریفک پولیس اہلکاروں کو گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا،اس سلسلے میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ٹریفک پولیس اہلکاروں کو بھی اسلحہ دیا جائے تاکہ وہ اپنا دفاع کر سکیں اور ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت رکھ سکیں،ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد یہ اقدام اٹھایا گیا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ چیک پوائنٹس پر تعینات اہلکاروں کو پستول اور چیک پوسٹ کے اہلکاروں کو ایس ایم جیز ملے گی۔

متعلقہ عنوان :