پاکستان انجینئرنگ کونسل کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کے حمایت یافتہ اور خورشید شاہ کے بھائی سید عبدالقادر کو شکست کاسامنا

پیر 31 اگست 2015 22:47

ھالا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) پاکستان انجینئرنگ کونسل کی سالانہ الیکشن برائے 2015-2018میں پیپلز پارٹی کی حمایت یافتہ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کے بھائی سید عبدالقادر شاہ چیئرمین شپ کی سیٹ اپنے مخالف امیدوار فور گروپ کے انجینئر جاوید سلیم قریشی سے 1641ووٹوں کی کمی سے گنوا بیٹھے، چھ سال تک پاکستان انجینئرنگ کونسل کی چیئرمین کی سیٹ پر ووٹوں کے ذریعے یا سیاسی چالبازیوں کے نتیجے میں براجمان سید عبدالقادرشاہ چار سال مذکورہ سیٹ پر وائس چیئرمین بھی رہے، مگر حالیہ الیکشن میں بائیو میٹرک سسٹم پر ہونے والی الیکشن میں چیئرمین شپ کیلئے مقابلہ کرنے والے انجینئرز سید عبدالقدر شاہ کو مجموعی طور پر پورے پاکستان سے 6138 انجینئرز کے ووٹ ملے، کانٹے دار مقابلے میں تبدیلی اور انجینئرز کو استعمال سے نجات دلانے کا نعرہ لگانے والے فور گروپ برادرز کے انجینئرز جاوید سلیم قریشی نے پورے پاکستان سے 7779انجینئرز کے ووٹ حاصل کر کے چیئرمین شپ کی سیٹ جیت لی۔