کرپشن میں ملوث چھوٹے بڑے کی کوئی تفریق نہیں جن کیسز میں شواہد موجود ہیں ان میں ملوث افراد کیخلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائیگی ،ڈی جی نیب بلوچستان میجر ریٹائرڈ طارق محمود ملک کی میڈیا سے بات چیت

پیر 31 اگست 2015 22:46

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان میجر ریٹائرڈ طارق محمود ملک نے کہا ہے کہ کرپشن میں ملوث چھوٹے بڑے کی کوئی تفریق نہیں جن کیسز میں شواہد موجود ہیں ان میں ملوث افراد کیخلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائیگی سابق وزیراعلیٰ ہو یا کوئی وزیر تمام کی گرفتاری کا اختیار نیب بلوچستان کے پاس ہے ہزار گنجی ماسٹر پلان کے ریکارڈ میں ردوبدل کرنیوالوں کیخلاف ریفرنس بھجوا دی گئی ہے پلاٹس کی الاٹمنٹ کیلئے رقم ادا کرنیوالوں کو ایڈجسٹ کیا جائیگا تاہم جعلی الاٹمنٹ کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز میں منعقدہ اجلاس سے قبل میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا ان سے جب پوچھا گیا کہ بلوچستان میں کرپشن بارے کتنے ریفرنسز پر کام جاری ہے اور کتنے فائنل ہوچکے ہیں تو انہوں نے کہاکہ یہ ایک وسیع سوال ہے بہت سے کیسز پر کام جاری ہے جن لوگوں کیخلاف شواہد موجود ہیں ان کیخلاف ریفرنسز تیار کرکے عدالتوں کو بھیجے جارہے ہیں یہ تاثر کسی صورت درست نہیں کہ بڑوں یا چھوٹی شخصیات یا افراد میں کوئی امتیاز برتا جارہا ہے چاہے کوئی چھوٹا ہو یا بڑا جس کیخلاف شواہد موجود ہونگے ان کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی انہوں نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی اور سابق صوبائی وزیر خزانہ میر عاصم کرد گیلو کیخلاف کرپشن کیسز کی تحقیقات اور ان کی گرفتاری کیلئے اعلیٰ حکام سے ہدایات سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہاکہ نیب بلوچستان کو کرپشن میں ملوث افراد کی گرفتاری کا اختیار حاصل ہے اس سلسلے میں انہیں کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں پڑتی انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت میں شامل وزراء اور دیگر کیخلاف کرپشن کے کیسز نہیں ہیں تاہم جن کیخلاف شواہد آئینگے تو ان کیخلاف بھی کارروائی کی جائیگی انہوں نے کہاکہ ہزار گنجی ماسٹر پلان میں ردوبدل کرنیوالوں کیخلاف ریفرنس عدالت کو بھجوایا جاچکا ہے جن لوگوں کے پاس اوریجنل الاٹمنٹ لیٹرز موجود ہیں اور انہوں نے اس کی رقم کی ادائیگی کی ہے ان کی ایڈجسٹمنٹ کی جائیگی تاہم جعلی الاٹمنٹ رکھنے والے بعض لوگوں کو کچھ نہیں ملے گا انہوں نے کہاکہ وہ کیس کیو ڈی اے کے انتظامی معاملہ ہے اس سلسلے میں کارروائی کی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے مشن پر وہ گامزن ہیں اس سلسلے میں کسی کو بھی رعایت نہیں دی جاسکتی ۔

متعلقہ عنوان :