سعودی وزارت لیبر نے نجی شعبے میں کام کرنیوالوں کیلئے مکمل الیکٹرانک سروسز کا آغاز کردیا

پیر 31 اگست 2015 22:40

سعودی وزارت لیبر نے نجی شعبے میں کام کرنیوالوں کیلئے مکمل الیکٹرانک ..

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء)سعودی وزارت لیبر نے نجی شعبے میں کام کرنیوالوں کیلئے مکمل الیکٹرانک سروسز کا آغاز کردیاہے جس کے تحت ای ویزا، الیکٹرانک بھرتی کی سہولت دستیاب ہوگی ۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطبق وزارت لیبر کے ڈاکٹر مفرج الحقبانی کاکہناتھاکہ گرین زون کے وسط یا اس سے اوپر موجود فرمز ای ویزا کی سہولت حاصل کرسکیں گی جو پہلے سے تیز اور آسان ہوگی ۔ ان کاکہناتھاکہ وزارت کی تمام سہولیات کو الیکٹرانک سروسز میں منتقل کیاجاچکا ہے ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ خلیجی ممالک میں روزی کے سلسلہ میں موجود تارکین وطن کو اپنے کام کے اوقات میں قیمتی گھنٹے نکال کر ویزے وغیرہ کیلئے دھکے کھانے پڑتے ہیں لیکن اب یہ کام نسبتا آسان ہوگیاہے۔