آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن ملک بھر کے بلدیاتی ملازمین کی مراعات کو یکساں کرنے میں اپنا فعال کردار اداکریگی، سیدذوالفقارشاہ

پیر 31 اگست 2015 22:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے مرکزی سیکریٹری جنرل قاری تاج محمد ،سینئر نائب صدر ملک نصیر الدین ہمایوں ،نائب صدر ناصر محمود بھٹہ ،اقبال حسین پٹھان ،ڈپٹی جنرل سیکریٹری ثناء اﷲآرائیں ،آفس سیکریٹری منشاء بٹ اور صوبہ سندھ کے صدر سیدذوالفقارشاہ نے کہا ہے کہ آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن ملک بھر کے بلدیاتی اداروں کے ملازمین کی مراعات کو یکساں کرنے میں اپنا فعا ل کردار اداکررہی ہے ۔

انشاء اﷲوہ دن دور نہیں کہ جب ملک بھر کے بلدیاتی ملازمین کی تنخواہیں مراعات ،گریڈیکساں ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد اور کراچی کے بلدیاتی ملازمین کے علیٰحدہ علیٰحدہ وفود سے بات چیت کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

وفد نے سندھ کے بلدیاتی اداروں کے ملازمین کے مسائل کو تحریری طور پر سیکریٹری بلدیات عمران عطاء سومرو سے ملاقات کرکے انہیں پیش کیے اور بلدیاتی ملازمین کو درپیش مسائل سے بھی انہیں آگاہ کیا ۔

سیکریٹری بلدیات نے تحریری یا د اشت کو ڈپٹی سیکریٹری ایڈمن کو بھیجتے ہوتے انہیں ضروری ہدایات جاری کردیں علاوہ ازیں وفد کے ایم سی کے فائر بریگیڈڈیپارٹمنٹ کے ہیڈکواٹر کا دورہ کیا ۔دورے کے موقع پر انہیں ڈپٹی چیف فائر آفیسر امتیاز افضل نے انہیں محکمے کے بارے میں مکمل بریفنگ دی وفد نے چیف فائر آفیسر کے ایم سی تحسین صدیقی سے بھی ملاقات کی اور محکمہ فائر بریگیڈ کی کارکردگی کی تعریف کی ۔