بلاول بھٹو زرداری کی خیبرپختونخوا میں پارٹی کے ضلعی اور تحصیل ناظمین کی کامیابی پرمبارکباد

پیر 31 اگست 2015 22:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خیبرپختونخوا میں پارٹی کے ضلعی اور تحصیل ناظمین کی کامیابی پر انہیں مبارکباد دی ہے، بلاول بھٹو زرداری نے مالاکنڈ کے ضلعی ناظم سید احمدعلی شاہ باچا اور لکی مروت کے ضلعی ناظم اشفاق احمد کو منتخب ہونے پر مبارکباد دی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خیبرپختونخوا میں پارٹی کے نو منتخب ضلعی اور تحصیل ناظمین کو ہدایت کی کہ وہ علاقے کے مقامی عوام کی خدمت جاری رکھیں کیونکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اس ملک کے پسماندہ طبقات، مزدور اور کسانوں کی خدمت کی ہے۔