آج ایک مرتبہ پھر وفاق پاکستان اور جمہوریت کے خلاف ضیاء کی باقیات میدان عمل پر اتر گئی ہے، اعجاز درانی

اگر پارٹی کے جیالوں اور شہید بی بی کے بھائیوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا تو پھر دمادم مست قلندر ہوگا، بیان

پیر 31 اگست 2015 22:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) بلاول ہاؤس کے ترجمان اعجاز درانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا تازہ بیان پوری قوم کی آواز ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید وضاحتی پریس کانفرنس کرنے سے پہلے تاریخ کا مطالعہ کرلیتے۔ پرویز رشید پیپلز پارٹی اور مشرف کے چیف پولنگ ایجنٹ کے درمیان برتاؤ کرنے میں تمیز برتیں۔

(جاری ہے)

اگر پارٹی کے جیالوں اور شہید بی بی کے بھائیوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا تو پھر دمادم مست قلندر ہوگا۔ پیر کو بلاول ہاؤس سے جاری بیان میں اعجاز درانی نے کہا کہ میثاق جمہوریت کو ردی کی ٹوکری کا درجہ خود بڑے میاں نے دیا تھا۔ محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد بڑے میاں نے چھوٹے میاں کو بھٹو خاندان کے وارثوں کے پیٹ پھاڑنے اور سڑکوں پر گھسیٹنے کا درس دیا۔ آج ایک مرتبہ پھر وفاق پاکستان اور جمہوریت کے خلاف ضیاء کی باقیات میدان عمل پر اتر گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :