عوامی شکایات کے ازالے کے لئے قائم وزیر اعلیٰ کمپلینٹ اینڈریڈ سل خیبر پختونخوا میں عام لوگوں کے مسائل کے حل اور شکایات کے ازالے کا سلسلہ جاری

پیر 31 اگست 2015 22:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) عوامی شکایات کے ازالے کے لئے قائم وزیر اعلیٰ کمپلینٹ اینڈریڈ سل خیبر پختونخوا میں عام لوگوں کے مسائل کے حل اور شکایات کے ازالے کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ کمپلینٹ اینڈ ریڈر سیل کے چیئرمین دلروز خان کے دفتر سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق نیشنل میٹریل،نیو بورن اینڈچائلڈ ہیلتھ پروگرام کے تمام آرگنائزرزانے تمام سوشل آرگنائزرزکی تنخواہوں کی ادائیگیوں کے لئے ایک شکایت درج کرائی تھی۔

مذکورہ شکایت صوبائی کو آرڈینیٹر MNCHپروگرام پشاور کو بھجوا دی گئی جس کے جواب میں صوبائی کو آرڈینیٹر MNCHپروگرام پشاور نے تمام سوشل آرگنائزرزکواپریل2015کے مہینے کی تنخواہیں ادا کر دیں اوراسی طرح فیزVIIحیات آباد کے رہائشی مسٹرسہیل نے فیز VIIحیات آباد میں آوارہ کتوں کو مارنے اور ان کا خاتمہ کرنے کے لئے واٹر اینڈسنیٹیشن سروسز حیات آباد آفس کے خلاف ایک شکایت درج کرائی تھی۔

(جاری ہے)

مذکورہ درخواست ضروری کارروائی کیلئے مینجر(زون۔سی) واٹر اینڈ سنیٹیشن سروسز حیات آباد پشاور کو بھجوا دی گئی ہے جس پر مذکورہ ادارے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک خصوصی مہم شروع کی جس کے دوران حیات آباد میں زون سی اور ڈی کی حدود میں 194آوارہکتوں کو مار دیا گیا ۔ایم ایس رواب خان اینڈکمپنی ضلع بنوں نے سیکیورٹی کی رقم جاری نہ کرنے پر ایگزیکٹو انجینئر محکمہ مواصلات و تعمیرات ہری پور کے خلاف ایک شکایت درج کرائی۔

مذکورہ درخواست ضروری کارروائی کے لئے ایکسین سی اینڈڈبلیو ہری پور کو بھجو ا دی گئی جس پر ایکسین سی اینڈڈبلیو نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شکایت کنندہ کی سیکیورٹی کی ادائیگی 63368روپے کی رقم کے چیک کے ذریعے کر دی یوں اس شکایت کا ازالہ بھی کر دیا گیا۔تحصیل ٹیری بانڈہ داؤد شاہ ضلع کرک کے اعظم خان اور دیگر نے گورنمنٹ ہائی سکول ٹیری تحصیل بانڈہ داؤد شاہ کرک کی اراضی پر غیر قانونی قبضے سے متعلق اراضی قابضین کے خلاف ایک شکایت درج کرائی۔

مذکورہ درخواست ضروری کارروائی کے لئے ڈپٹی کمشنر کرک کوبھیجدی گئی جس کے جواب میں ڈپٹی کمشنر نے مذکورہ اراضی پرقابضین کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ سکول کی اراضی پر کی گئی تمام تجاوزات ہٹا دیں۔اسی دوران شلکنان پایاں یونین کونسل شلفانی ضلع دیرپائیں کے رہائشی فقیر زادہ نہ نے غیر قانونی طور پر غیر رجسٹر شدہ کلینک چلانے والے جعلی ڈاکٹر سلطان محمد ولد سیف الملوک،سکنہ وڑائی ضلع دیر پائیں کے خلاف ایک شکایت درج کرائی۔

مذکورہ شکایت تحقیقات اور ضروری کارروائی کے لئے ڈپٹی کمشنر دیر پائیں کو بھیج دی گئی جس پرفوری کارروائی کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر دیر پائیں نے تحقیقات کے بعد ڈرگ ایکٹ دفعہ19-37کے تحت ملزم کے خلاف کیس درج کرایا اور اس کے کلینک کو سربمہر کرنے کے ساتھ ساتھ ملزم کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کر کے اس شکایت کا ازالہ بھی کر دیا گیا۔نوے کلے تحصیل ڈگر ضلع بونیر کے رحمت علی ولد حاجی مروت خان نے 9فروری2015سے اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے ضلع کے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے پٹواری بخت غفور شاہ کے خلاف شکایت درج کرائی۔

مذکورہ شکایت کو تحقیقات اور ضروری کارروائی کے لئے ڈپٹی کمشنر بونیر کے پاس بھیج دیا گیا۔جس کے جواب میں ڈپٹی کمشنر بونیر نے پٹواری بخت غفور شاہ کو نوکری سے معطل کر دیا اور اس کے خلاف قانون کے مطابق انضباطی کارروائی بھی شروع کر دی گئی۔اس کے علاوہ حیات آباد پشاور کے رہائشی عابد سلیم ولد عامر جان نے حیات آباد فیز4پشاورکے چھوٹے پلوں سے ملحقہ علاقے میں صفائی نہ کرنے سے متعلق پشاور ترقیاتی ادارے کے خلاف شکایت درج کرائی۔

مذکورہ درخواست ڈائریکٹر جنرل پی ڈی اے کو بھجوا دی گئی جس کے جواب میں واٹر اینڈسینی ٹیشن سروسز پروگرام پشاور نے فوری کارروائی کرتے ہوئے فیزIVحیات آباد میں چھوٹے پلوں سے ملحقہ علاقے میں صفائی کا کام شکایت کنندہ کے اطمینان کے مطابق مکمل کر دیا۔ان تمام شکایات کا مذکورہ سیل نے تسلی بخش ازالہ کر دیا ہے

متعلقہ عنوان :