Live Updates

چارٹر آف ڈیماکریسی مک مکا تھا جس نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا : عمران خان

muhammad ali محمد علی پیر 31 اگست 2015 22:23

چارٹر آف ڈیماکریسی مک مکا تھا جس نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا : عمران ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31 اگست 2015 ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ چارٹر آف ڈیماکریسی مک مکا تھا جس نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے مفاہمت کی سیاست ختم کرنے کے اعلان پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چارٹر آف ڈیماکریسی دراصل مک مکا تھا جس نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا۔

(جاری ہے)

2007 میں دونو ں جماعتوں کے مابین چارٹر آف ڈیماکریسی کے نام پر ایک دوسرے کو تحفض دینے کا معاہدہ ہوا تھا۔ آصف زرداری کو نواز شریف پر معاہدے کی پاسداری نا کرنے کا غصہ ہے۔ دونوں جماعتوں کے مابین معاہدے کا مقصد یہ تھا کہ آپ ہمیں ہاتھ نہ لگائیں اور ہم آپ کو ہاتھ نہیں لگائیں گے۔ یہاں سے پیسہ چوری کرکے دبئی بھیجا جا رہا ہے۔ دونوں جماعتوں کی جانب سے ایک دوسرے پر الزامات تو لگائےجاتے رہے تاہم ایک دوسرے کیخلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :