صحافی نے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کو لاجواب کردیا

muhammad ali محمد علی پیر 31 اگست 2015 22:17

صحافی نے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کو لاجواب کردیا
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31 اگست 2015 ء) صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال نے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کو لاجواب کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے مفاہمت کی سیاست ختم کرنے کے اعلان پر وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کی ردعمل میں کی جانے والی پریس کانفرنس کے دوران دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی۔

(جاری ہے)

آصف زرداری کے لیے نرم اور محتاط لہجہ اختیار کرنے جبکہ عمران خان کیخلاف سخت اور تنقیدی لہجہ اختیار کرنے پر ایک صحافی کی جانب سے پرویز رشید کے اس دوہرے معیار کی نشاندھی کرتے ہوئے ان سے اس کی وضاحت مانگی گئی جس پر وفاقی وزیر اطلاعات سب کے سامنے لاجواب ہوگئے اور صحافی کے سوال کا کوئی بہتر جواب نہ دے پائے۔

متعلقہ عنوان :