کراچی،حکومت سندھ کا تھرکول سے بجلی پیداکرنے کے لئے سندھ اینگروکول مائیننگ سے باقاعدہ معاہدہ، علاقہ کی زمین لیزپرالاٹ کردی

پیر 31 اگست 2015 22:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) حکومت سندھ نے تھرکول سے بجلی پیداکرنے کے لئے،سندھ اینگروکول مائیننگ سے باقاعدہ معاہدہ کرکے ان کومتعلقہ علاقہ کی زمین لیزپرالاٹ کردی ہے۔محکمہ توانائی کی جانب سے وزیراعلی سندھ کوبھیجی گئی سمری میں زمین کے رقبہ کاذکرنہیں کیاگیا،تاہم وزیراعلی سندھ کوسمری میں آگاہی دی گئی ہے کہ اس زمین پرسندھ اینگروکی جانب سے لیزوالی زمین میں مائیننگ کی جائے گی کوئلہ کاٹیسٹ کرایا جائے گا۔

(جاری ہے)

تعمیراتیکام کرایاجائے گا اورکوئلہ سے بجلی تیار کرنے کے اقدامات بھی کئے جائیں گے۔سمری میں کہا گیا ہے کہ طے شدہ معاہدے کے تحت تمام بنیادی سہولیات حکومت سندھ فراہم کرے گی تاکہ منصوبہ سہولیات حکومت سندھ فراہم کرے گی،تاکہ منصوبہ کی تکمیل جلدازجلد ہوسکے۔سمری میں بتایاگیا ہے کہ 26مئی 2015ء کوایک نوٹیفیکشن جاری کیاگیاتھا جس کے تحت تھرکول میں مذکورہ نجی ادارے کوبجلی پیداکرنے کے لئے زمین لیزپردینے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جواس پورے مرحلہ کی نگرانی کرے گی اس لئے وزیراعلی ان اقدامات کی حتمی منظوری دیں۔

متعلقہ عنوان :