آصف زرداری کے بیان میں وزن ہے،زاہد خان

فاقی حکومت بھی موجودہ حالات میں بے بس ہے،انہیں چپ نہیں رہنا چاہئے،پارلیمنٹ کا اجلاس بلا کر تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جائے،خصوصی گفتگو

پیر 31 اگست 2015 22:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان زاہد خان نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے بیان میں وزن ہے،وفاقی حکومت بھی موجودہ حالات میں بے بس ہے،انکو چپ نہیں رہنا چاہئے،پارلیمنٹ کا اجلاس بلا کر تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کرلی جائے۔آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے بیان میں وزن موجود ہے،نیشنل ایکشن پلان پر تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق تھا لیکن اب کسی جماعت پر کرپشن اور کسی پر دہشتگردی کا الزام لگایا جارہا ہے،میرے خیال میں وفاقی حکومت کے اختیار میں یہ معاملات نہیں ہے اگر اس طرح ہے تو پھر پارلیمنٹ کا اجلاس بلاکر تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کرلی جائے اور تمام حقائق سامنے رکھے جائے اگر کوئی ان کی حکومت پر حملہ کرنا چاہتا ہے تو ان کو خاموش نہیں رہنا چاہئے،اسی تناظر میں سابق صدر آصف علی زرداری نے90ء کی دہائی کا تذکرہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کا سب سے بڑا نشانہ پیپلزپارٹی،عوامی نیشنل پارٹی اور ایم کیو ایم ہی رہی ہیں،اب ان پر دہشتگردی اور کرپشن کے الزامات لگائے جارہے ہیں اس کے برعکس پنجاب میں پیپلزپارٹی کے جو لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے ہیں انہوں نے کوئی کرپشن نہیں کی ہے وہ دودھ کے دھلے ہوئے ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے افغانستان کے ساتھ تعلقات خراب ہوگئے ہیں۔دوسری طرف ہندوستان مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف کر رہی ہے اور ایسے وقت میں سیاسی جماعتوں کے ساتھ اس طرح کا رویہ رکھنا مناسب نہیں ہے

متعلقہ عنوان :