وزارت اطلاعات کا وفاقی وزرا ء کی پریس کانفرنسوں میں سرکاری افسران کے فوٹو سیشن کروانے اور وزرا کے ساتھ زبر دستی بیٹھنے کا نوٹس ،متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب

پیر 31 اگست 2015 22:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء)وزارت اطلاعات و نشریات نے وفاقی وزرا کی پریس کانفرنسوں میں سرکاری افسران کی جانب سے اپنا فوٹو سیشن کروانے اور وزرا کے ساتھ زبر دستی بیٹھنے کا نوٹس لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریا ت اور وفاقی وزیر پٹرولیم کی گزشتہ روز پریس کانفرنسوں کے دوران ایک سرکاری افسرمیڈیا نمائندوں کو بائی پاس کر کے خود اپنی جگہ بنانے کے جتن کی جب لائیو کوریج ہو ئی تو وزارت اطلاعات حرکت میں آگئی ۔ذرائع آن لائن کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ پرویز رشید نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔۔