انسداد دہشتگردی قانون ہمارے خلاف استعمال ہوا تو احتجاج کرینگے،قمرزمان کائرہ

کسی کی کرپشن کا ایشو ہے تو پیپلزپارٹی اس کا ساتھ نہیں دے گی وزیراعلیٰ سندھ کے پاس اختیارات نہیں وہ بار بار احتجاج کر رہے ہیں،وفاقی حکومت کہہ دے معاملات ان کے بس میں نہیں ہیں ہم تصادم نہیں چاہتے، لیکن پیپلزپارٹی کو دیوار سے نہ لگایا جائے،نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 31 اگست 2015 22:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ انسداد دہشتگردی قانون ہمارے خلاف استعمال ہوا تو احتجاج کرینگے،کسیکی کرپشن کا ایشو ہے تو پیپلزپارٹی اس کا ساتھ نہیں دے گی،وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کے پاس اختیارات نہیں وہ بار بار احتجاج کر رہے ہیں،وفاقی حکومت کہہ دے کہ معاملات ان کے بس میں نہیں ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا مخاطب وفاقی حکومت اور وزیراعظم ہی ہیں،کراچی آپریشن کے اصل کپتان وزیراعظم ہی ہیں اور وہ یہی اس کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں،دہشتگردوں کے خلاف ہماری فوج لڑ رہی ہے،ہم چاہتے ہیں کہ دہشتگردی کا خاتمہ ہو۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی صرف یہ کہتی ہے کہ اگر کسی نے کرپشن کی ہے تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے،کرپشن کرنے والوں کا کسی صورت ساتھ نہیں دیں گے،پیپلزپارٹی کو دہشتگرد قرار دینا کسی صورت قبول نہیں کریں گے،دہشتگردی کے خلاف پیپلزپارٹی نے قربانیاں دی ہیں،ہمیں دہشتگرد قرار دینا قبول نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جو قانون دہشتگردی کیلئے بنائے ان کو سیاستدانوں کیخلاف استعمال نہیں کرنا چاہئے۔دہشتگردوں کے خلاف قانون ہمارے خلاف استعمال ہوتے تو احتجاج کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم تصادم نہیں چاہتے،حالات خراب نہیں کرنا چاہئے،لیکن پیپلزپارٹی کو دیوار سے نہ لگایا جائے

متعلقہ عنوان :