کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کوگیس کی فراہمی کل بحال کردی جائے گی

پیر 31 اگست 2015 22:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کوگیس کی فراہمی کل(منگل) کی صبح آٹھ بجے بحال کردی جائے گی۔

(جاری ہے)

سوئی سدرن کمپنی نے صوبے بھر میں سی این جی اسٹیشنز کوپیر کی صبح آٹھ بجے سے منگل کی صبح آٹھ بجے تک چوبیس گھنٹے کیلئے گیس فراہمی معطل رکھنے کے احکامات جاری کئے تھے۔

متعلقہ عنوان :