این اے 122اور این اے154پر ضمنی انتخابات 11 اکتوبر کو ہونگے،ریٹرننگ افسران تعینات کر دیئے گئے

پیر 31 اگست 2015 22:04

اسلام آباد ۔ 31 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) این اے 122اور این اے154پر ضمنی انتخابات 11 اکتوبر کو ہونگے۔اس سلسلے میں ریٹرننگ آفیسران بھی تعینات کر دیئے گئے۔ پیر کوالیکشن کمیشن پاکستان کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق این اے122پر سردار ایاز صادق کی خالی نشست پر ضمنی انتخابات کیلئے ریجنل الیکشن کمشنر بنوں احمد نواز کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مظفرگڑھ زاہد اقبال کو ریٹرننگ آفیسر اور تین اسسٹنٹ ریٹرننگ افسروں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

ای سی پی نے این اے۔

(جاری ہے)

154پر محمد صدیق بلوچ کی خالی نشست پر بھی ضمنی انتخابات کیلئے ریجنل الیکش کمشنر ملتان غلام اسرار خان کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر(ملتان)،عامر اشفاق قریشی کو ریٹرننگ آفیسر(ملتان)اور دو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز تعینات کر دیئے ۔ای سی پی کے مطابق انتخابی امیدوار کاغذات نامزدگی 10اور گیارہ ستمبر سے جمع کر سکیں گے،جبکہ 14 اور15ستمبر کے مابین کاغذات کی سکروٹنی ہوگی۔امیدوار ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کیخلاف ٹریبونل میں 17ستمبر تک اپیل دائر کر سکیں گے۔اور ٹریبونل 19ستمبر تک اپیلوں کا فیصلہ کرینگے۔امیدوار اکیس ستمبر تک اپنے کاغزات نامزدگی واپس لے سکیں گے اور اسی روز ہی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی جائینگی۔