سپیشل انویسٹی گیشن پولیس کی کارروائی،بین الصوبائی ڈکیت گینگ گرفتار

گروہ گھروں میں داخل ہو کر طلائی زیورات، مو بائل فون ، نقدی اور قیمتی اشیاء وغیرہ چھیننے کی وارداتوں میں ملوث تھا

پیر 31 اگست 2015 21:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) پولیس سپیشل انوسٹی گیشن(SIU) نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بین الصوبائی گروہ کے پانچ ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ۔ یہ گروہ گھروں میں داخل ہو کرگن پوائنٹ پریرغمال بنا کر طلائی زیورات، مو بائل فون ، نقدی اور قیمتی اشیاء وغیرہ چھیننے کی وارداتیں کرتا تھا ان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہو نے والا اسلحہ 3عدد پسٹل30بور معہ 13 روند اور چار عددموبائیل فون بھی برآمد۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ضلع راولپنڈی، ضلع چکوال اور صوبہ خیبر پختونخواہ کے مختلف ایریاز میں ایسی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ۔ ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی نے پولیس ٹیم کی اعلی کارکردگی پر تعریفی اسناد اور نقد انعامات دینے کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع اسلام آباد میں ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں کے انسداد اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے سینئرافسران نے ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن (ر) محمد الیاس کو ٹاسک دیا جنہوں نے ڈی ایس پی سی آئی اے بشیر احمد نون کی زیرنگرانی شمس الاکبر سب انسپکٹر،سلیمان شاہ اے ایس آئی اور جوانوں پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی پولیس ٹیم کو ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ بین الصوبائی ڈکیت گروہ کے ملزمان اس وقت ضیاء مسجد کے قریب گرین ایریا میں ڈکیتی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں اگر بروقت ریڈ کیا جائے توکامیابی یقینی ہے اس اطلاع پر پولیس ٹیم نے فوری کاروائی کرتے ہوئے تھانہ کھنہ کے علاقہ ضیاء مسجد کے قریب گرین بیلٹ ریڈ کیاتو پانچ ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔

ملزمان میں آصف خان ولد عاصم خان ساکن گاؤں کاہی مینی ضلع نوشہرہ،ریاض خان ولد سلیم خان ساکن ایسوڑی پایاں اکوڑہ خٹک ضلع نوشہرہ،اعجاز احمد ولد شیر ولی خان ساکن تور ڈیرے تحصیل چھوٹا لاہور ضلع صوابی ،محمد اشفاق ولد طاؤس خان ساکن جلبئی تحصیل چھوٹا لاہور ضلع صوابی اوراسد بخاری ولد سعید احمد بخاری ساکن مکان1726/1218بلدیہ ٹاؤن کراچی شامل ہیں ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والااسلحہ 3عدد پسٹل 30بورمعہ 13رونداور4عدد موبائیل فون برآمد کر لیے ہیں اور ملزمان کے خلاف تھانہ کھنہ میں مقدمہ نمبر192مورخہ30-09-15زیر دفعہ399/402ت پ ،مقدمہ نمبر193مورخہ30-08-15،مقدمہ نمبر194مورخہ30-08-15مقدمہ نمبر195مورخہ30-08-15بجرائمAO13/20/65درج کئے گئے ۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے صوبہ پنجاب کے ضلع چکوال، راولپنڈی ،صوبہKPK اور اسلام آباد میں بھی وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے جن کے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔ملزمان کو مجاز عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ جسمانی حاصل کر لیا گیا ۔ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی نے سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ SIU))پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعریفی اسناد اور نقد انعامات دینے کا اعلان کیا ہے اور کہا کہ پولیس ٹیم کے لئے آئی جی اسلام آباد طاہر عالم خان سے بھی خصوصی انعام کی سفارش کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم نے قبل ازیں بھی ڈکیتی،راہزنی اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی ہے اور آئندہ بھی اسی امید کی توقع کی جاتی ہے کہ وہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں اپنا اہم کردار ادا کرتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی گی۔

متعلقہ عنوان :