سرکاری اداروں اور عمارتوں کی سیکورٹی سخت کرنے کے حوالے سے وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹس جاری

muhammad ali محمد علی پیر 31 اگست 2015 21:53

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31 اگست 2015 ء) سرکاری اداروں اور عمارتوں کی سیکورٹی سخت کرنے کے حوالے سے وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری کردی نوٹس میں تمام اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ افسران اور آفیشلز سرکاری عمارتوں میں داخلے کے وقت اپنے سیکورٹی پاسز کو آویزاں رکھیں۔ ملاقات کے لیے آنے والے مہمانوں کو انٹرسلپ جاری کی جائے۔ سیکورٹی پاس اور ملاقات کی سلپ نہ ہونے پر کسی کو عمارت میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :