پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس دنیا میں سب سے زیادہ

muhammad ali محمد علی پیر 31 اگست 2015 21:46

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس دنیا میں سب سے زیادہ

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31 اگست 2015 ء) پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات پر عائد کیے جانے والے ٹیکس کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں ریکارڈ کمی ہوئی ہے تاہم پاکستان یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس کی شرح میں مزید چار سے ساڑھے چار فیصد اضافہ کیا جارہاہے۔نئی قیمتوں کے مطابق بنا ٹیکس کے فی لیٹر ڈیزل کی قیمت 49 روپے جبکہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 50 روپے 76 پیسے بنتی ہے تاہم ٹیکس عائد کرکے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 73 روپے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 82 روپے ہوگی۔

متعلقہ عنوان :