فلاح انسانیت فاؤنڈیشن نے سیلاب متاثرہ علاقوں کیلئے 30لاکھ روپے سے زائد مالیت کے امدادی سامان کی ایک اور کھیپ روانہ کر دی

پیر 31 اگست 2015 20:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) جماعۃ الدعوۃ کے فلاحی ادارے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن نے سیلاب متاثرہ علاقوں کیلئے 30لاکھ روپے سے زائد مالیت کے امدادی سامان کی ایک اور کھیپ روانہ کر دی۔لاہور سے بھجوائے گئے امدادی سامان میں1000خاندانوں کے لئے راشن پیک، بچوں اور خواتین کے نئے سوٹ،گرم سوئٹر شامل ہیں۔راشن پیک میں آٹا ، چینی، چاول ، گھی ، آئل، دالیں اور دیگر خشک اشیاء شامل ہیں ۔

جامع مسجد قبا ء آئی ایٹ مرکز سے امدادی سامان کی روانگی کے موقع پر فلا ح انسانیت فاؤنڈیشن اسلام آباد کے ناظم محمد حسنین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ امدادی سامان چترال میں سیلاب متاثرین میں تقسیم کیا جائے گا۔فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پہلے دن سے ہی سیلاب متاثرہ بھائیوں کے ساتھ ہے انہوں نے کہاکہ متاثرہ علاقوں میں تاحال فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی جانب سے پکی پکائی خوراک تقسیم کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

ہم مخیر حضرات سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے آگے بڑھیں۔جماعۃالدعوۃ متاثرین کی مالی امداد بھی کر رہی ہے۔جن لوگوں کے مکانات گرے ہیں اور نقصان زیادہ ہوا ہے ۔ان میں نقد رقوم تقسیم کی جا رہی ہیں۔جہاں تک ممکن ہو سکا متاثرین کی مشکلات کا ازالہ کریں گے۔ہم سمجھتے ہیں کہ میڈیا کی ٹیموں کو مسلسل متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنا اور سیلاب متاثرین کی حالت زار کودنیا کے سامنے لانا چاہیے۔

محمد حسنین نے کہاکہ انڈیا کی آبی دہشت گردی کی سزا پاکستان کے عوام بھگت رہے ہیں۔گلگت بلتستان سے دریائے سندھ تباہی مچاتا ہوا پنجاب اور پھر سندھ سے ہو کر سمند ر میں پہنچتا ہے تو ہر طرف تباہی ہی تباہی ہوتی ہے۔فصلیں و گھر تباہ ہوجاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی جانب سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن کے دوران6ہزار 5 سو 30 افراد کو ریسکیو کیا گیا جبکہ 52 ہزار سے زائد افراد کو کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

ساڑھے سات ہزار سے زائد خاندانوں میں خشک راشن کے ماہانہ فیملی پیک تقسیم کئے جاچکے ہیں۔اسی طرح اب تک 134 میڈیکل کیمپ لگائے جاچکے ہیں جن کے ذریعہ 72 ہزار سے زائد افراد کو طبی سہولیات فراہم کی جا چکی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جماعۃالدعوۃ سیلاب متاثرین کی ہر ممکن امداد کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :