بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے پاکستان اپنے گھوڑے تیار رکھے ‘ دہشت گردی ڈالروں کا کاروبار بن چکی ہے، کالے دھن اور کالے من والوں کو سیاست بدر کرنا ہو گا

چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضاکا ہنگامی اجلاس سے خطاب

پیر 31 اگست 2015 20:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہاہے کہ بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے پاکستان اپنے گھوڑے تیار رکھے ،معزز چور رسوائی کی علامت بننے والے ہیں،دہشت گردی ڈالروں کا کاروبار بن چکی ہے، کالے دھن اور کالے من والوں کو سیاست بدر کرنا ہو گا،مسلم لیگ (ن) کے خلاف فیصلے سنانے والے ٹریبونل ججوں کو فارغ کرنا قابلِ مذمت ہے،پیپلز پارٹی نے سندھ کو سو سالہ وزیرِ اعلیٰ کے حوالے کر رکھا ہے۔

وہ پیر کو جامعہ رضویہ میں اہلسنّت جماعتوں کے مشترکہ ہنگامی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کے قتل کی دھمکیوں سے ہمیں ڈرایا اور دبایا نہیں جا سکتا۔اہلِ حق دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان میں بھارتی مداخلت کا مقدمہ عالمی رائے عامہ کے سامنے پیش کرے۔دنیا کو بھارتی جارحیت سے آگاہ کرنے کیلئے عالمی مہم شروع کی جائے۔رینجرز نے بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈال کر قوم کو خوش کر دیا ہے۔احتساب کا عمل روکا گیا تو ملک بہت پیچھے چلا جائے گا۔ وزیرِاعلیٰ سند ھ مجرموں کا ساتھ دینے کی بجائے دفائی اداروں کا ساتھ دیں ۔ سیاست میں بازاری پن غالب آ رہا ہے۔کرپٹ افراد کا یومِ حساب قریب ہے۔

متعلقہ عنوان :