کراچی کے علاقے پہلوان گوٹھ میں واقع نجی یونیورسٹی پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 افراد زخمی

muhammad ali محمد علی پیر 31 اگست 2015 20:47

کراچی کے علاقے  پہلوان گوٹھ  میں واقع نجی یونیورسٹی پر دہشت گردوں کا ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31 اگست 2015 ء) کراچی کے علاقے میں پہلوان گوٹھ میں واقع نجی یونیورسٹی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے کراچی ائیرپورٹ کے قریب پہلوان گوٹھ کے علاقے میں واقع نجی یونیورسٹی پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی سے دھماکوں کی آواز سنی گئی ہے جبکہ وقفے وقفے سے فائرنگ بھی جاری ہے۔ دہشت گردوں کے حملے کے باعث اب تک 2 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ نجی یونیورسٹی کے قریب ہی رینجرز کا ہیڈ کوارٹر بھی واقع ہے۔ پولیس اور رینجرز کی جانب سے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا گیا ہے جبکہ یونیورسٹی کا گھیراو کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :