الیکشن کمیشن نے حلقہ 122 لاہور اور 154 لودھراں میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا

کاغذات نامزدگی 10 سے11ستمبرتک وصول کیے جائیں گے،حتمی فہرستیں21 ستمبر کو جاری ہوں گی، پولنگ 11اکتوبر کو ہوگی

پیر 31 اگست 2015 20:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ 122لاہور اور 154لودھراں میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ، دونوں حلقوں میں پولنگ11 اکتوبر کو ہوگی۔

(جاری ہے)

پیر کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق122لاہور اور 154لودھراں میں ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی 10 سے11ستمبرتک وصول کیے جائیں گے جن کی جانچ پڑتال 14 سے 15ستمبر تک ہو گی۔

ریٹرننگ افسران کی طرف سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں 17ستمبر کو دائر کی جا سکیں گی جن پر 19فیصلے ستمبر کو سنائے جائیں گے ۔ الیکشن کمیشن کے شیدول کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرستیں21 ستمبر کو جاری کی جائیں گی۔ جبکہ این اے 122لاہور اور این اے 154لودھراں میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ 11اکتوبر کو ہوگی۔