ساہیوال ، سنٹرل جیل میں 2قتل کے مجرموں کو (کل ) تختہ دار پرلٹکایاجائے گا

پیر 31 اگست 2015 20:47

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء ) سنٹرل جیل میں 2قتل کے مجرموں کو( کل ) منگل کے روزتختہ دار پر چڑھایاجائے گا۔ دیپالپور کے رہائشی مقصود احمد نے 8دسمبر 2001ء کو زمین کے تنازعہ پر اور مقدمہ بازی پر اپنے مخالف محمد امیر کو فائر نگ کرکے قتل کردیاتھا اورایڈیشنل سیشن جج دیپالپور مشتاق احمد نے 30اکتوبر 2003ء کو جرم ثابت ہونے پرمقصود احمد کو سزائے موت اور ایک لاکھ معاوضہ کی سزا کاحکم دیا ۔

(جاری ہے)

مجرم کی عدالتوں اور صدر پاکستان سے اپیلیں مسترد ہو نے پر ڈیتھ وارنٹ جار ی ہو ئے جس کے تحت آج علی الصبح ساڑھے4بجے پھانسی کی سزا ہو گی۔ ایک اور واقعہ میں یکم مارچ 1994کو چیچہ وطنی کے رہائشی محمد اشرف نے گلی میں نالی کے تنازعہ پر شہزادفرید کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میاں عبداللطیف نے جرم ثابت ہونے پر محمد اشرف کو سزائے موت اور ایک لاکھ روپے معاوضہ کی سزا کاحکم دیا ۔ مجرم کی عدالتوں اور صدر پاکستان سے اپیلیں خارج ہونے پر ڈیتھ وانٹ جاری ہو ئے جس کے تحت آج علی الصبح ساڑھے5بجے پھانسی کی سزا ہو گی۔

متعلقہ عنوان :