آصف زرداری کے بیان میں وزن ہے، نواز شریف کو سب کو اعتماد میں لے کر قدم اٹھانا چاہیے

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر زاہد خان کاآصف زرداری کے بیان پر رد عمل کا اظہار

پیر 31 اگست 2015 20:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر زاہد خان نے کہا ہے کہ آصف زرداری کے بیان میں وزن ہے، نواز شریف کو سب کو اعتماد میں لے کر قدم اٹھانا چاہیے۔

(جاری ہے)

پیر کو سابق صدر آصف زرداری کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور وفاقی کے پاس اختیار نظر نہیں آ رہا،آصف زرداری کے بیان میں وزن ہے، ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے کسی کو اس بارے میں کچھ معلوم نہیں، وزیراعظم نواز شریف کو جو بھی کام کرنا چاہیے، سب کو اعتماد میں لے کر کرنا چاہیے۔