ابھی صرف ٹریلرشروع ہوا ہے، آصف زرداری کے بیان پر کراچی آپریشن متاثر نہیں ہو گا، ملک میں چوروں کو پکڑا جائے گا، ایم کیو ایم کچھ نہیں کر سکی تو پیپلز پارٹی سے بھی کچھ نہیں ہو گا

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا آصف زرداری بیان پر رد عمل کا اظہار

پیر 31 اگست 2015 20:44

ابھی صرف ٹریلرشروع ہوا ہے، آصف زرداری کے بیان پر کراچی آپریشن متاثر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آصف زرداری کے بیان پر کراچی آپریشن متاثر نہیں ہو گا، ملک میں چوروں کو پکڑا جائے گا، ایم کیو ایم کچھ نہیں کر سکی تو پیپلز پارٹی سے بھی کچھ نہیں ہو گا، ابھی توصرف ٹریلرشروع ہوا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو آصف زرداری کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ قوم پاک فوج کے ساتھ ہے، آصف زرداری لاکھ سخت بیان دے ان سے کراچی آپریشن پر کچھ اثر نہیں پڑے گا، پہلے ایم کیو ایم کچھ نہیں کر سکی تو اب پیپلز پارٹی سے بھی کچھ نہیں ہو گا، رانا مشہود بھی جیل ہی جائیں گے، ملک سے چوروں کو پکڑا جائے گا، خیبرپختونخوا اور سندھ کے وزیر نیب پکڑ سکتا ہے تو پنجاب کے کیوں نہیں، ابھی تو صرف ٹریلر شروع ہوا ہے۔