حکومت کسی کے خلاف انتقامی سیاسی نہیں کررہی ، انتقامی سیاست کو ہمیشہ کیلئے ختم کردیاگیا، پیپلزپارٹی کے خدشات دور کئے جائینگے

وزیرمملکت برائے نجکاری محمد زبیر کاپیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کے بیان پر رد عمل کا اظہار

پیر 31 اگست 2015 20:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) وزیرمملکت برائے نجکاری محمد زبیر نے کہا ہے کہ حکومت کسی کے خلاف انتقامی سیاسی نہیں کررہی ، انتقامی سیاست کو ہمیشہ کیلئے کردیاگیا، پیپلزپارٹی کے خدشات دور کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پیر کو پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ انتقامی سیاست سے کسی کا کوئی فائدہ نہیں، نہ ہی کسی کے خلاف انتقامی سیاست ہو رہی ہے، ہم انتقامی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عرصے کے بعد جمہوری عمل شروع ہوا، اسے ڈی ریل نہیں کرنا چاہیے، پیپلز پارٹی کے تمام دشات دور کئے جائیں گے، حکومت کو ایم کیو ایم کو بھی منانے کی کوشش کر رہی ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو پارلیمنٹ میں دیکھنا چاہتے ہیں، اب انتظامی سیاست کی گنجائش نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :