Live Updates

حکومت کسی کے خلاف انتقامی سیاست نہیں کررہی ، آصف زرداری کو غلط فہمی ہوئی ، ان کوغلط معلومات فراہم کی گئیں، بے نظیر بھٹو اور وزیراعظم نے انتقامی سیاست کومیثاق جمہوریت کے ذریعے ہمیشہ کیلئے دفن کر دیا، نوازشریف کی ڈکشنری میں انتقام کا لفظ ہی نہیں ، قانون اپنا راستہ خود بناتا ہے، کسی کو غلط فہمی ہے تو میری پریس کانفرنس سے دورکرلے ، ڈاکٹر عاصم کوئی فعال سیاستدان نہیں ہیں، وزیراعظم نے ان کی گرفتاری کی رپورٹ طلب کرلی ہے، کراچی میں گرفتار افراد پر جرم ثابت نہ ہوا تو رہا ہو جائیں گے، عمران خان الیکشن کمیشن کو نامکمل کر کے ضمنی انتخاب سے فرار چاہتے ہیں

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کی آصف زرداری کے بیان کے ردعمل میں پریس کانفرنس

پیر 31 اگست 2015 20:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت کسی کے خلاف انتقامی سیاست نہیں کررہی ، آصف زرداری کو غلط معلومات فراہم کی گئیں، انتقامی سیاست کو بے نظیر بھٹو اور وزیراعظم نواز شریف نے میثاق جمہوریت کے ذریعے ہمیشہ کیلئے ختم کر دیا، اب وہ سیاست دوبارہ زندہ نہیں ہوسکتی ، وزیراعظم انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، نواز شریف کی ڈکشنری انتقام کا لفظ ہی نہیں ہے، قانون اپنا راستہ خود بناتا ہے کسی کو غلط فہمی ہے تو میری پریس کانفرنس سے دور ہونی چاہیے، آصف زرداری کا بیان کسی غلط فہمی کا نتیجہ ہو سکتا ہے، ڈاکٹر عاصم کوئی فعال سیاستدان نہیں ہیں، وزیراعظم نے ان کی گرفتاری کی رپورٹ طلب کرلی ہے، کراچی میں گرفتار افراد پر جرم ثابت نہ ہوا تو رہا ہو جائیں گے، عمران خان الیکشن کمیشن کو نامکمل کر کے ضمنی انتخاب سے فرار چاہتے ہیں، ہم نے6 ماہ گالم گلوچ کی سیاست برداشت کی۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ سینیٹرپرویز رشید نے کہا کہ 90ء کی سیاست کو بے نظیر بھٹو شہید اور نواز شریف نے میثاق جمہوریت کے تحت ہمیشہ کیلئے ختم کر دیا ہے، وزیراعظم نے میثاق جمہوریت پر پوری طرح عمل کیا ہے اور کسی قسم کی انتقامی سیاست ہم سے منسوب نہیں کی جا سکتی، آصف زرداری کو غلط اطلاع دی گئی ہے، جس پر انہوں نے بیان جاری کیا ہے۔

پرویز رشید نے کہا کہ جن لوگوں کا آصف زرداری نے ذکر کیا ہے ان کا پارٹی میں اتنا کوئی کردار نہیں ہے کہ ان کے خلاف انتقامی کارروائی ک یجائے، حکومت کے پاس اتنا اختیار نہیں کہ حکومت انتظامی کارروائی نہ کرنا چاہتی ہے نہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وقت ثابت کرے گا کہ نواز شریف میں انتقامی سیاست کا کوئی وجود نہیں، پاکستان میں ادارے مضبوط ہو چکے ہیں، فوج دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں کامیابیاں حاصل کر رہی ہے،قوم اس کے ساتھ ہے اور کراچی آپریشن بھی سب کا متفقہ فیصلہ ہے۔

پرویز رشید نے کہا کہ آصف زرداری نے ڈاکٹر عاصم کے حوالے سے بیان دیا، وزیراعظم ان کی گرفتاری کا نوٹس بھی لے چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان انتخابات سے فرار ہونا چاہتے ہیں، انہیں پتہ ہے کہ اگر الیکشن کمیشن ارکان نے استعفیٰ دے دیا تو الیکشن کمیشن نامکمل ہو نے کے باعث نہ ضمنی انتخاب ہو سکیں گے نہ ہی بلدیاتی اور وہ دیگر الزامات سے بچ کر حکومت پپر الزام تراشی کرتے رہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پہلے جتنی بھی ضمنی انتخاب ہوئے عمران خان نے سب کو تسلیم کیا جبکہ یہ انتخاب بھی انہی الیکشن کمیشن ارکان کے زیر انتظام ہوئے تھے، اب ان سے استعفے مانگنے شروع کر دیئے، عمران خان صرف الزامات کی سیاست کرتے ہیں اس نے پرانے الزامات بھول کر نئے شروع کر دیئے ہیں، یہ ان کا وطیرہ بن چکا ہے، ان کے پاس کوئی مثبت چیز نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے لوگ زیادہ سینئر سیاستدان ہیں وہ بہتر سمجھتے ہیں کہ اگر کسی نے کراچی میں کچھ کیا ہو گا تو وہ عدالت میں جائے گا اگر صاف ہوا تو واپس گھر آ جائے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات