عوامی تحریک کے دستور پر قائم نظر ثانی کمیٹی کااہم اجلاس 2ستمبر کو ہو گا

پیر 31 اگست 2015 20:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء )پاکستان عوامی تحریک کے دستور پر نظر ثانی کیلئے قائم کمیٹی کااہم اجلاس 2ستمبر کو سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور کی زیر صدارت مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہو گا۔ سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری نے ایک ماہ قبل پارٹی دستور پر نظر ثانی کیلئے کمیٹی قائم کی تھی ۔

(جاری ہے)

کمیٹی میں مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور کے علاوہ ڈاکٹر رحیق عباسی، انور اختر ایڈووکیٹ، میجر(ر) محمد سعید، قاضی فیض السلام، ایم نوراﷲ، اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ، ساجد محمود بھٹی شامل ہیں۔

کمیٹی نظرثانی کے حوالے سے سفارشات مرتب کرکے سنٹرل کور کمیٹی کو ارسال کرے گی اور پھر سنٹرل کور کمیٹی کی منظوری کے بعد نظرثانی شدہ دستور کا مسودہ سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کو حتمی منظوری کیلئے پیش کیا جائیگا۔مرکزی سیکرٹری اطلاعات ایم نوراﷲ کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کا دستور 2000 ء میں تیار کیا گیا تھا ،تنظیمی ڈھانچہ میں بعض اہم تبدیلیوں کے باعث اس میں ترامیم ناگزیر ہو گئی تھیں۔