عید الاضحی کے موقع پر’’اجتماعی قر با نی ‘‘ کے خصوصی انتظامات کئے جائینگے‘علامہ راغب نعیمی

قربانی اورعید الاضحی کے فقہی مسائل کے حل کیلئے7ستمبر کو شرعی بورڈتشکیل دیا جائیگا‘ناظم اعلی ٰ جامعہ نعیمیہ

پیر 31 اگست 2015 20:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء ) معروف مذہبی اسکالر وناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ محمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ جامعہ نعیمیہ میں رواں سال بھی عید الاضحی کے موقع پر’’اجتماعی قر با نی ‘‘ کے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے۔رواں سال جامعہ نعیمیہ میں400سے زائد گائے قربان کی جائیں گی ۔ اجتماعی قربانی کے سلسلے میں ایڈوانس بکنک جاری ہے۔

(جاری ہے)

قربانی اورعید الاضحی کے فقہی مسائل کے حل کے لئے7ستمبر کو شرعی بورڈتشکیل دیا جا ئیگا جوعوام الناس کوقربانی کے مسائل بارے شرعی رہنما کا فریضہ سرانجام دے گا ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے مزید کہاکہ ایام قربانی کے دوران حکومت سمیت تمام شہری صفائی کاخصوصی خیال رکھیں کیونکہ وطن عزیز کو خوبصورت رکھناہمارا قومی اوردینی فریضہ ہے۔عید الاضحی مسلمانوں کو ایثار اورقربانی کا در س دیتی ہے ہمیں بحیثیت مسلمان دوسرے مسلمانوں کوعید کی خوشیوں میں شامل کرنا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :