پاکستان کے دفاع اور سلامتی کے لیے تمام مذہبی اور سیاسی جماعتیں متحد ہیں‘طاہر محمود اشرفی

عشرہ تحفظ ختم نبوت عشرہ دفاع پاکستان کے طور پر منانے کیلئے ملک بھر میں تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں‘مرکزی چیئرمین پاکستان علماء کونسل

پیر 31 اگست 2015 20:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء ) پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ طاہر محمودا شرفی نے کہا ہے کہ پاکستان کے دفاع اور سلامتی کے لیے تمام مذہبی اور سیاسی جماعتیں متحد ہیں، بھارتی جارحیت کے خلاف پوری قوم حکومت اور افواج پاکستان کے ساتھ ہے ، عشرہ تحفظ ختم نبوت عشرہ دفاع پاکستان کے طور پر منانے کے لیے ملک بھر میں تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے پاکستان علماء کونسل لاہور کے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ دفاع پاکستان کے لیے افواج پاکستان جو قدم بھی اٹھائیں گی پوری قوم ان کے ساتھ ہو گی۔ یکم ستمبر سے 10 ستمبر تک عشرہ تحفظ ختم نبوت عشرہ دفاع پاکستان کے طور پر منایا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ہم ہندوستان سمیت پاکستان دشمنی کرنے والے تمام ممالک کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستانی قوم امن و سلامتی کی داعی ہے لیکن ہم پر اگر جارحیت اور جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بیرونی ممالک میں بعض سفراء پاکستان کے آئین اور قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قادیانیت کو پروموٹ کر رہے ہیں جس کا فوری طور پر حکومت کو نوٹس لینا چاہیے ۔ بالخصوص پاکستان کے کینیڈا میں کونسل جنرل اصغر علی گلو کو فوری طور پر منصب سے ہٹا کر پاکستان بلایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ 5 ستمبر کو لاہور سمن آباد میں ہونے والی کانفرنس خاتم الانبیاء ؐ کانفرنس میں قادیانی جماعت کے لوگوں کو دعوت دی گئی ہے تا کہ وہ حق جان سکیں اور اس کانفرنس میں دفا ع تحفظ ختم نبوت کے لیے اہم لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :