آرمی چیف سے امریکی صدر کے خصوصی نمائندے پیٹر لوائے کی ملاقات

افغانستان میں امن کے عمل کے بارے میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

پیر 31 اگست 2015 20:23

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) امریکی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس کی ملاقات کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ چیت کیلئے جنوبی ایشیائی امور کے بارے میں امریکی صدر اوباما کے خصوصی معاون ڈاکٹر پیٹر لوائے نے پیر کو جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی اس موقع پر پاکستان میں امریکہ کے سفیر رچرڈ اولسن اور افغانستان میں امریکہ کے سفیر پی مائیکل مکن لے بھی موجود تھے ملاقات میں افغانستان میں امن کے عمل کے بارے میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی قومی سلامتی مشیر سوزن رائس نے آرمی چیف سے دو گھنٹے سے زائد ملاقات کی تھی جس میں پاکستان اور افغانستان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیاتھا اور سکیورٹی ذرائع نے نام ظاہر نہ کر نے کی شرط پر بتایا تھا کہ خوشگوار ماحول میں ہونے والی اس ملاقات میں پاک فوج کے سربراہ نے زور دیا کہ وہ افغانستان میں امن کیلئے صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ امریکہ سمیت تمام کرداروں کو اپنا کر دار ادا کر نا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :