جرمن وزیر خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات ٗ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں تعاون جاری رکھنے کااعلان

پیر 31 اگست 2015 20:23

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) جرمنی کے وزیر خارجہ فرینک والٹر سٹین میئر نے پیر کو یہاں ڈی ایچ کیو کا دورہ کیا اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی ملاقات کے دور ان خطے کی سکیورٹی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ذرائع کے مطابق ملاقات میں جرمن وزیر خارجہ کو دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں اب تک حاصل ہونیوالی کامیابیوں کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا جرمن وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف قربانیوں کو پوری دنیا تسلیم کرتی ہے جرمنی پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر تعاون جاری رکھے گا ۔

متعلقہ عنوان :