وزیر اعظم نواز شریف کی ڈکشنری میں انتقام نامی کوئی لفظ موجود نہیں: وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید

muhammad ali محمد علی پیر 31 اگست 2015 20:06

وزیر اعظم نواز شریف کی ڈکشنری میں انتقام نامی کوئی لفظ موجود نہیں: وفاقی ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31 اگست 2015 ء) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی ڈکشنری میں انتقام نامی کوئی لفظ موجود نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کی جانب سے مفاہمتی سیاست کے خاتمے کے اعلان کے بعد ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ سابق صدر کو کوئی غلط فہمی ہوئی ہے، حکومت کسی کیخلاف کسی قسم کی کوئی انتقامی کاروائی نہیں کررہی ہے۔

وزیر اعظم نواز شریف کی ڈکشنری میں انتقام نامی کوئی لفظ موجود نہیں ہے۔ 90کی سیاست کو بے نظیر بھٹو اور نواز شریف نے چارٹر آف ڈیموکریسی کے ذریعے ہمیشہ ختم کردیا ہے اور وہ سیاست اب زندہ نہیں ہو سکتی ۔ پرویز رشید کا کہنا ہے کہ سندھ میں جن لوگوں سے تفتیش جاری ہے اگر انہوں نے کوئی جرم نہیں کیا ہو گا تو وہ واپس اپنے گھر آجائیں گے اور جرم ثابت ہوا تو قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

حکومت کا ان معاملات سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ سابق صدر آصف زرداری کو جلد ہی اپنی غلط فہمی کااندازہ ہو جائے گا اوروقت ثابت کر ے گا کہ نواز شریف انتقامی کروائی نہیں کر رہے ۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے حوالے سے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان التخابات سے فرار چاہتے ہیں۔عمران خان کے پاس الزامات کی سیاست کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے۔