پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے مابین ملاقات کیلئے کوششیں تیز

muhammad ali محمد علی پیر 31 اگست 2015 19:48

پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31 اگست 2015 ء) پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے مابین ملاقات کیلئے کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے مابین ملاقات کیلئے کوششوں کو تیز کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماوں کے مابین ملاقات کا ایجنڈا طے ہوجانے کے بعد ملاقات کی تاریخ کا اعلان کردیا جائے گا۔