آصف زرداری کے وفاقی حکومت کیخلاف بیان کے بعد وزیر اعظم کی ن لیگ کے رہنماوں سے مشاورت

muhammad ali محمد علی پیر 31 اگست 2015 19:43

آصف زرداری کے وفاقی حکومت کیخلاف بیان کے بعد وزیر اعظم کی ن لیگ کے رہنماوں ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31 اگست 2015 ء) آصف زرداری کے وفاقی حکومت کیخلاف بیان کے بعد وزیر اعظم کی ن لیگ کے رہنماوں سے مشاورت کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری کی جانب سے مفاہمتی سیاست ختم کرنے کے بیان کے بعد ن لیگ کے سینئر رہنماوَں اور وزیراعظم کے مابین ملکی سیاست کی بدلتی تصویر پر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے حوالے سے بات چیت کا عمل جاری ہے ۔ وزیر اعظم اور پارٹی رہنماوں کے مابین مشاورتی عمل مکمل ہونے کے بعد حکومت کی جانب سے اپنا موقف پیش کیا جائے گا۔