حکومت کراچی کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے اقدامات کررہی ہے ،سہیل انور سیال

پولیس کوفارنزک سائنس سے متعلق سہولتوں کی دستیابی کے لے بھی ہر ممکن اقدامات کے جارہے ہیں،وزیر داخلہ سندھ

پیر 31 اگست 2015 19:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) سندھ کے وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ حکومت سندھ جرائم کے خلاف انتہائی پر عزم ہے اور صوبے کے تمام شہروں سمیت بالخصوص کراچی کو حقیقی معنوں میں امن کا گہوارہ بنانے کیلے تمام تر اقدامات کو یقینی بنارہی ہے۔وہ پیر کو ضلع جنوبی درخشاں کے علاقے سی ویو کے قریب ساحل کے نام سے قائم کے جانیوالے تھانے کاباقاعدہ افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی، ڈی آئی جی ساؤتھ ڈاکٹرجمیل،ایس ایس پی ساؤتھ فاروق احمد اوردیگر سینئر پولیس افسران سمیت ایس پی درخشاں امجد حیات بھی موجود تھے۔ وزیر داخلہ سندھ نے تھانے کے لے 50 افسران و اہلکاروں پر مشتمل افرادی قوت کے علاوہ تین پولیس موبائلز پانچ موٹر سائکلیں فراہم کرنے کا اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

سہیل انور سیال نے کہا کہ اس تھانے کے قیام کا مقصد شہریوں کی جانب سے دو دریا اور اس کے قریبی علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے موصول ہونیوالی شکایات کا نہ صرف ازالہ کرناہے بلکہ ملوث ملزمان کے خلاف پولیس کارروائیوں کو بھی مزید موثر بنانا ہے۔

انھوں نے کہا کہ جرائم کے خلاف حکومت سندھ انتہائی پر عزم ہے اور صوبے کے تمام شہروں سمیت بالخصوص کراچی کو حقیقی معنوں میں امن کا گہوارہ بنانے کیلے تمام تر اقدامات کو یقینی بنارہی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کے پولیس کو درکار لاجسٹک سپورٹ جدید اسلحہ گولہ بارود وغیرہ کی فراہمی کے ساتھ ساتھ فارنزک سائنس سے متعلق سہولتوں کی دستیابی کے لے بھی ہر ممکن اقدامات کے جارہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :