موسمیاتی تبدیلوں ہونیوالے اثرات سے بچاؤ کیلئے موثر اقدامات نہ کرنے کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

پیر 31 اگست 2015 19:38

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء)لاہورہائیکورٹ نے موسمیاتی تبدیلوں ہونے والے اثرات سے بچاؤ کے لئے موثر اقدامات نہ کرنے کے خلاف درخواست پر وفاقی و صوبائی حکومتوں، وزارت خارجہ، موسمیاتی تبدیلی ڈویژن ، واپڈا، زراعت ، آبپاشی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی ۔

درخواست گزار اصغر لغاری کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اقوام متحدہ کے کنونشن کے مطابق موسمیاتی تبدیلوں کے اثرات سے نمٹنے کے لئے موسمیاتی تبدیلی ڈویژن تشکیل دیا گیا تھا مگر مذکورہ محکمہ اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام نہیں دے رہا،جس سے فصلوں کو نقصان ہو رہا ہے ملک میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے، زیر زمین پانی کا لیول روز بروز کم ہوتا جا رہا ہے اور ڈینگی ، ملیریا جیسی بیماریاں بڑھتی جا رہی ہیں، اگر اقوام متحدہ کے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے چارٹر پر عمل نہ کیا گیا تو 63 فیصد لوگ بے روز گار ہو جائیں گے، لہٰذموسمیاتی تبدیلی ڈویژن کو موثر اقدامات کرنے کا حکم دیا جائے۔

(جاری ہے)

عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد موسمیاتی تبدیلوں سے ہونے والے اثرات سے بچاؤ کے لئے موثر اقدامات نہ کرنے کے خلاف درخواست پر وفاقی و صوبائی حکومتوں، وزارت خارجہ، موسمیاتی تبدیلی ڈویژن ، واپڈا، زراعت ، آبپاشی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 4ستمبر کو جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔