جسٹس اعجازالاحسن نے بلدیاتی انتخابات میں اقلیتوں اورنوجوانوں کو منتخب کرنے کے طریقہ کار کیخلاف درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی

پیر 31 اگست 2015 19:38

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) لاہورہائیکورٹ کے جسٹس اعجازالاحسن نے بلدیاتی انتخابات میں اقلیتوں اورنوجوانوں کو منتخب کرنے کے طریقہ کار کیخلاف تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی ۔

(جاری ہے)

جہانگیر ترین کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب حکومت نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے سیکشن 13 میں انصاف کے تقاضوں کے خلاف ترامیم کی ہیں ، اس سیکشن کے تحت اقلیتی امیدوار،یوتھ ونگ کے امیدوار ووٹ کے ذریعے منتخب نہیں کئے جا سکتے بلکہ ان کی صرف سلیکشن کی جا سکتی ہے جو غیرقانونی اقدام ہے لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی دفعہ 13کو آئین سے متصادم قرار دیکر کالعدم کیا جائے۔

جسٹس اعجازالاحسن نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر کیس کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس منظوراحمد ملک کوواپس بھجوادی ہے تا کہ اسے کسی دوسرے بنچ کے روبرو سماعت کے لئے لگایا جائے۔

متعلقہ عنوان :