ہائیکورٹ نے قصور ویڈیو سکینڈل میں ملوث ملزم تنزیل الرحمان کی گرفتاری کیخلاف درخواست ناقابل سماعت ہونے کی بناء پر مسترد کردی

پیر 31 اگست 2015 19:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے قصور ویڈیو سکینڈل میں ملوث ملزم تنزیل الرحمان کی گرفتاری کے خلاف درخواست ناقابل سماعت ہونے کی بناء پر مسترد کردی ۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے قصور ویڈیو سکینڈل میں ملوث عدالت عالیہ کے سینئر کلرک ملزم تنزیل الرحمن کی درخواست پر بطور اعتراض کیس سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو لاہور ہائیکورٹ آفس نے تنزیل الرحمان کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر اعتراض عائد کرتے ہوئے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیا ہے حالانہ انہیں درخواست کو ناقابل سماعت قرار دینے کا کوئی اختیار نہیں ہے اس لیے اس اعتراض کو دور کیا جائے۔ فاضل عدالت نے درخواست پر ہائیکورٹ آفس کے اعتراض کو برقرار رکھتے ہوئے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سینئر کلرک تنزیل الرحمن کو قصور سکینڈل میں ملوث ہونے پر معطل کر رکھاہے۔

متعلقہ عنوان :